عثمان بزدار اور شیریں مزاری کےخلاف بدعنوانیوں کی تحقیقات دوبارہ شروع
لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما عثمان بزدار اور شیریں مزاری کےخلاف ایک بار پھر انکوائریز کا آغاز کردیا گیا، ذرائع کے مطابق عثمان بزدارپرترقیاتی کاموں کے ٹھیکوں اور ٹرانسفرپوسٹنگ میں افسران سے بھاری رشوت لینے کا الزام ہے۔ دوسری جانب شیریں مزاری کےخلاف اراضی کی منتقلی کی انکوائری شروع کی گئی ہے،پی ٹی آئی کے دونوں رہنماﺅں کےخلاف انکوائریز سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی دورمیں بندکی گئی تھیں۔
Load/Hide Comments


