میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، جنرل (ر) باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، عمران خان

لاہور (انتخاب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے روس کی مخالفت میں تقریر کی، اس پر ان کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ گھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہوسکتا، چیلنج کرتا ہوں، مجھ پر اور اہلیہ پر ایک کرپشن کا کیس ثابت کردیں۔ پورا زور لگایا گیا کہ پرویزالٰہی میرا ساتھ چھوڑ دیں اب ہم نے پرویز الٰہی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے، میں کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا،جان کے خطرے سے متعلق میری ریکارڈ شدہ وڈیو موجود ہے، یہ وڈیو بیرون ملک موجود ہے، ایک ہی بار میں عام انتخابات ہوجائیں تو پیسے کی بچت ہوگی۔ ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے۔ فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں، ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔ جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے ان سے ہی خطرہ ہے، جیل میں ڈالنے سے اور ووٹ پڑتے ہیں۔ مجھے خبر آئی کہ مجھے ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں