وکلاءکاز پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم نے ملکر کام کرنا ہے اور وکلاءکاز پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا بینچ سے متعلق مسائل کی نشاندہی آئندہ اجلاس میں کی جائیگی ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں عوام کی نظریں عدلیہ پر مرکوز ہیں میرٹ پر فیصلے ہونے چاہئیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ان خیالات کا اظہار منعقدہ اجلاس کے دوران شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری شاہ رسول کاکڑ ،نائب صدر ژوب زون گلزار خان کاکڑ ، نائب صدر قلات زون جہانگیر کاکڑ، نائب صدر کوئٹہ زون عبدالنافع کاکڑ، جوائنٹ سیکرٹری قطب خان میاں خیل ، فنانس سیکرٹری مس طلعت جبیں، لائبریری سیکرٹری ایگزیکٹو ممبران نواز خان ایڈووکیٹ، محمد شہزاد شاہوانی ایڈووکیٹ ،محمد اجمل ایڈووکیٹ عالمگیر اچکزئی ایڈووکیٹ موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ہم نے متحد ہو کر عملی اقدامات اٹھانے ہیں تاکہ تمام تجاویز پر عمل پیرا ہو کر ممبران کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے، کیونکہ آئے روز ووکلاءاس صورتحال سے دوچاررہتے ہیں اور ان تمام مسائل کے حل کیلئے دی جانے والی تجاویز پر سنجیدگی سے عمل کر کے اپنے وکلاءکو مشکلات اور تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ھے جس کے لیئے ہم سب کو مل کر جدو جہد کرنے کی ضرورت ھے ۔ انہوں نے کہا کہ ووکلا کاز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن مسائل کا تعلق بینچ سے ہے انکی نشاندہی کی ہے چیف جسٹس ہائیکورٹ بلوچستان سے آنے والی میٹنگ میں اٹھائے جائیں گے۔ملک کی موجودہ اور معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور غریب طبقہ نان شبینہ کا محتاج ہو چکا ہے اس وقت عوام کی نظریں عدالت پر مرکوز ہیںکہ وہ اس سلسلے میں ملک اور عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف اور صرف میرٹ پر فیصلے کر کے چیزوں اور حالات کی بہتری کو یقینی بنا سکتے ہیں،اجلاس میں ہر ماہ کے آخری ہفتے کے روز کابینہ کا اجلاس مستقل بنیادوں پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تمام مسائل اور معاملات کو خوش اسلوبی اور گفت و شنید کے ذریعے ممکن بنا یا جا سکے۔


