خاران سے 5 افراد لاپتہ، نامعلوم مقام پر منتقل

خاران (نامہ نگار) خاران کے علاقے کلی بنگلزئی سے پانچ افراد لاپتہ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سر خاران کے علاقے کلی بنگلزئی میں سیکورٹی فوسزز کا چھاپہ، چار افراد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے، جنکی شناخت عطاءاللہ بنگلزئی ولد علی محمد بنگلزئی غلام محمد بنگلزئی ولد علی محمد امیر حمزہ بنگلزئی ولد نصیر احمد بنگلزئی امان اللہ بنگلزئی ولد نصیر احمد بنگلزئی کے ناموں سے ہوئی واضح رہے کہ رواں ماہ خاران شہر میں کراچی سے سیندک لےجانے والی ٹریلر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملے کے بعد سیکورٹی فورسزز کی جانب سے کئی مکامات پر چھاپہ مارا گیا جس سے شہر کے نوجوانوں میں شدیدخوف و ذہنی بے چینی پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں