پہاڑوں پر جانیوالے واپس آئیں ان کی ناراضگی دور کریں گے، صوبائی وزیر داخلہ

سبی (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے سبی میلے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی حکومت کی جانب سے ان لوگوں کو پیغام دیتاہوں جو کسی بھی وجہ سے ناراض ہوکر پہاڑوں پرگئے ہیں، میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں ہم ان کی ناراضگی کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اکیسوی صدی میں کشت و خون کا متمل نہیں ہوسکتا، بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے ہمارا ساتھ دیں اور پر امن زندگی کا سفر کا آغاز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں