ریکوڈک اور سیندک کی ملکیتی دستاویز ہمارے پاس ہیں، دیگر قبائل دعویٰ نہ کریں، سنجرانی قومی اتحاد

نوکنڈی (این این آئی) سنجرانی قومی اتحاد بلوچستان کے مرکزی ترجمان نے محمد زئی قبیلہ کے چند افراد کی جانب سے ریکوڈک پراجیکٹ کی ملکیت کی دعویدار ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک سنجرانی قبیلے کی جدی پشتی ملکیت ہے جس پر محمد زئی قبیلہ بلا وجہ پریس کانفرنس کررہا ہے، چاغی کے عوام کو بخوبی علم ہے کہ سنجرانی قوم انگریز کے زمانے سے پہلے چاغی میں موجود ہے اور تمام زمینوں کی دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں کسی بھی قبائل کی ایک انچ زمین نہیں، چاغی میں یہ سب بعد میں آکر قبضہ گیری کی ہے، کوچکی چہتر، پدگ، چاغی، بلانوش، دالبندین سے لیکر ریکوڈک، سیندک تک یہ سب زمین صرف اور صرف سنجرانی قوم کی ملکیت ہے، بہت جلد تمام دستاویزات سب کے سامنے پیش کرینگے، ہمارے لیے سب قبائل عزت دار ہیں اور ہم سب کی عزت اور احترام کرتے ہیں لیکن زمین ہماری ماں ہے، اس پر کسی بھی قوم کے ساتھ کوئی سودے بازی نہیں کرینگے اور نہ کسی کی بلیک میلنگ میں آئینگے، اپنی سرزمین کی دفاع اور حفاظت کیلئے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹےں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں