محکمہ خوراک بلوچستان کا ماہ رمضان میں 14 اضلاع میں سستا آٹا سیل پوائنٹس قائم کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجمان محکمہ خوراک بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق محکمہ خوراک بلوچستان نے ماہ رمضان کے با برکت مہینے میں غریب عوام کر ریلیف دینے کے لیے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں اسپیشل سستا آٹا سیل پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جہاں سرکاری ریٹس پر عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جائیگا ۔ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں کوئٹہ شہر میں 8 سے 10 مقامات پر سستا آٹا کے سیل پوائنٹس قائم کئے جائینگے۔ سیل پوائنٹ کے مقامات کا شیڈول ایک دن پہلے روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائیگا اور محکمہ خوراک بلوچستان کے ٹوئٹر پیج پر بھی شیئر کیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ کوئٹہ سمیت دیگر ڈسٹرکٹ کے سستا آٹا کے سیل پوائنٹس کے مقامات کا تعین وہاں کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مل کر طے کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں کوئٹہ، پشین، مستونگ، ژوپ، لورالائی، چمن، نوشکی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، خضدار، بیلہ، تربت، نصیر آباد اور سبی ڈسٹرکٹ شامل ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں