پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پیر کو ہوں گے
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات (کل)پیر کے روز ہوں گے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق دونوں فریقین کے مابین جمعہ کے روز مذاکرات ہونا تھے جو نامعلو م وجوہات کی بنا پر نہ ہوسکے ، دونوں اطراف سے جمعرات کے اختلافی نکات پر غور کے لیے وقفہ لیا گیا ہے، اب وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات 13 مارچ کو ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ایم ای ایف پی کی تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمدکردیا ہے۔
Load/Hide Comments


