بنوں، ایف سی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ، اہلکارجاں بحق

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوںنے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکارجاں بحقہو گیا۔بنوں پولیس کے مطابق بکا خیل کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر تخریب کاروں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔بنوں پولیس نے بتایا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ تخریب کار فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں