پنجاب کے باسیوں کو پنجابی ثقافت کا دن بہت مبارک، وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سرسبز لہلہاتے کھیتوں کی سرزمین پنجاب کے باسیوں کوپنجابی ثقافت کا دن بہت مبارک۔منگل کے روز پنجابی ثقافت کے دن کے موقع پر ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ صحرائے چولستان، سرزمینِ اولیا ء ملتان، گوجرانوالہ کے پہلوانوں، فیصل آباد کے باذوق لوگوں، پوٹھوہار کے چاق و چوبند بہادرجوانوں اور زندہ دلانِ لاہور کے بغیر پاکستان کے وفاق کی قوسِ قزح کی خوبصورتی نا مکمل ہے۔
Load/Hide Comments


