دسویں حب جیپ ریلی کا میلہ اتوار کو سجے گا، جام کمال کی پہلی مرتبہ شرکت

لسبیلہ (این این آئی) دسویں حب جیپ ریلی کا میلہ آج سجے گا صاحبزادہ سلطان اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان پہلی بار حب جیپ ریلی میں حصہ لے رہے ہیں ۔اس سلسلے میں گڈانی کے ساحل پر بل کھاتی سمندر کو چھوتی ہوئی 30کلومیٹر لمبی ٹریک پر دسویں حب جیپ ریلی 2023 کا میلہ آج سجے گا ملک کے نامور ریسرز میدان میں اترینگے 60سے زائد گاڑیاں اور 70 کے قریب موٹرسائیکلز ریس میں شامل ہونگے دفاعی چمپئن حب جیپ ریلی صاحبزادہ سلطان اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان پہلی مرتبہ حب جیپ ریلی میں حصہ لے رہے ہیں اسکے علاوہ نوابزادہ میرنادرخان مگسی، رونی پٹیل سمیت دیگر نامور ریسرز میدان میں اترینگے ہفتے کے روز دفاعی چمپئن صاحبزادہ سلطان محمد علی، سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، نوابزادہ میرنادرخان مگسی اور رونی پٹیل سمیت متعدد ریسرز نے ٹریک پر گاڑیاں دوڑا کر ٹریک کا جائزہ لیا ٹریک 30کلومیٹر پر مشتمل ہے جو بلی کھاتی ریتیلی پہاڑوں کے درمیان سے ہوتا ہوا ساحل سمندر سے گزرتا ہے جبکہ چیف آرگنائزر شجاع شیروانی کے مطابق دسویں حب جیپ ریلی 2023 کے مہمان خاص گورنر سندھ کامران ٹسوری ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں