گوادر کو ایران سے بجلی کی فراہمی کیلئے 138 کلو میٹر ٹرانسمیشن لائن بچھا دی گئی

کوئٹہ : گوادر کو ایران سے بجلی کی فراہمی کے لئے 138کلو میٹر ٹرانسمیشن لائن بچھا دی گئی گوادر کو جلد ہی 130میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوجائےگی ۔تفصیلات کے مطابق ایران سے گوادر کو 100 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ایران سرحد سے گوادر تک 138 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی ہے ایف ڈبلیو او نے ریکارڈ مدت میں ایران کی سرحد سے جیوانی گرڈ سٹیشن تک 58 کلومیٹر اور جیوانی سے گوادر گرڈ اسٹیشن تک 80 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کو یقینی بنایااس اہم منصوبے سے گوادر کے گھریلو اور صنعتی صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو سکے گی۔واضح رہے کہ گوادر کی موجودہ اور مستقبل کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیل کی گئی ہے ۔گوادر کی بجلی کی موجودہ ضرورت 130 میگاواٹ ہے جو موجودہ زرائع سے پوری کرنا ممکن نہیں تھاجس کے بعد ایران سے 100میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کا معاہدہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں