کوئٹہ میں سڑک بند کرنے پر پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج

کوئٹہ : تحریک انصاف کے رہنماﺅں کیخلاف کوئٹہ میں سڑک بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اےئر پورٹ روڈ تھانہ کوئٹہ کے ایس ایچ او عبدالحئی گرانی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 341،147،149اور 153کے تحت درج کئے گئے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں عنایت اللہ کاکڑ،عالم خان، عزیز کاکڑ، نور محمد اور محمد عارف کو نامزد کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں نے طور ناصر پھاٹک کوئٹہ کے مقام پر 150کے قریب ساتھیوں کے ساتھ ملکر ٹائر جل کر روڈ پر پتھر رکھ کر سڑک کو عوام کی آمد ورفت کے لئے بلاک کیا جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں