دسویں حب جیپ ریلی، صاحبزادہ سلطان اعزاز کا دفاع نہ کرسکے، لاہور کے تیمور خواجہ فاتح

لسبیلہ (این این آئی) دسویں حب جیپ ریلی کا اختتام، صاحبزادہ سلطان اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے، لاہور کے تیمور خواجہ حب جیپ ریلی کے فاتح بن گئے، خواتین میں دینا پٹیل بازی لے گئیں۔ اتوار کے روز گڈانی کے قریب منعقد دسویں حب جیپ ریلی 2023ءکا اختتام ہوا، حب جیپ ریلی میں 74 گاڑیوں اور 50 موٹرسائیکل ریسرز نے حصہ لیا، دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان محمد علی اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے، دسویں حب جیپ ریلی کا سہرا لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان ریسر تیمور خواجہ کے سرسجا، تیمور خواجہ نے مقررہ فاصلہ 22منٹ 29سیکنڈ میں طے کرکے دسویں حب جیپ ریلی کے چمپین بن گئے جبکہ دفاعی چمپین صاحبزادہ سلطان محمد علی دوسرے نمبر پر رہے انہوں نے مقررہ فاصلہ 23منٹ 20سیکنڈ میں طے کیا جبکہ خواتین کیٹگری میں معروف ریسرز رونی پٹیل کی صاحبزادی دینا پٹیل نے بازی مار دی جبکہ عارفین شیراز دوسرے نمبر رہیں.نوابزادہ میر نادر خان مگسی کی گاڑی خراب ہوگئی اور ریس سے باہر ہوگئے جبکہ سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان بھی پوزیشن نہ لے سکے دسویں حب جیپ ریلی کے اختتامی تقریب کے مہمان خاص گورنر سندھ کامران خان ٹسوری تھے جنہوں نے ریسرز میں انعامات تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں