پاکستان، ایران ، افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں جشن نو روز کا کل سے آغاز ہوگا

کوئٹہ:پاکستان، ایران ، افغانستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں جشن نو روز کا کل سے آغاز ہوگا امسال نو روز کا رنگ مہرون رکھا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہر سال بلوچستان میں جشن نورز کا آغاز اکیس مارچ سے ہوتا ہے نو روز کے دوران ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ گھروں میں خصوصی پکوان، پھلوں ،،رنگ برنگے انڈوں اور میوہ جات سے دستر خوان سجاتے ہیں کوئٹہ کی ہزارہ برادری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مری آباد کے پہاڑوں پر بنے تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں جہاں پتنگ بازی اور دیگر مشاغل سے لطف اندوز ہوتے ہیںجبکہ پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نوروز کا تہوار تیرہ دن تک مناتے ہیں ان دنوں پارسی برادری اپنے گھروں کوخوبصورتی سے سجاتے ہیںگھر آنے والے مہمانوں پر عرق گلاب چھڑکتے ہیں شیشہ دکھایا جاتا ہے ،مٹھائی اور شیرینی کھلائی جاتی ہے پارسی برادری کا کہنا ہے کہ جشن نوروز بہار کی آمد پر مسرت اور شادمانی کا اظہار ہے ۔نوروز کے موقع پر ہرسال ایک رنگ کے کپڑے پہننے اور اسی کلر سے ملتی جلتی اشیا بنائی جاتی ہیں اس سال کا کلر مہرون رنگ ہے جبکہ یہ کہا جاتا ہے کہ نو رو ز کے دوران تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوتی ہے محکمہ موسمیات نے بھی آج سے صوبے میں بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں