رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کیلئے اجازت نامے کی شرط ختم

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کے لیے پرمٹ (اجازت نامے ) کی شرط ختم کردی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے لیے کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔جواب میں بتایا گیا کہ رمضان کے آخری دس دن دونوں مقدس مساجد میں اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم لازم ہے کہ نمازی کورونا وائرس سے متاثرہ نہ ہوں یا پھر نمازیوں کا کسی متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہو۔ مزید برآں سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ یا پھر مسجد نبوی میں روضہ شریف کی زیارت کیلئے پرمٹ لازمی ہے، پرمٹ توکلنا اور نسک ایپلی کیشن سے صرف انہی لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا سے متاثر نہ ہوں یا پھر ان کا کورونا سے متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں