کوئٹہ، کوئلہ پھاٹک فلائی اوور پر لگی درجنوں آہنی پلیٹیں چور لے اڑے، عوامی حلقوں کی تشویش

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کے ٹیکنیکل چور،کو ئلہ پھاٹک فلا ئی اوور کے اوپر لگے درجنوں آہنی پلیٹس لے اڑے، ہر رات کو مذکو رہ پلیٹس کی تعداد میں مزید کمی ہو تی جا رہی ہے پل سے گزرنے والے لوگوں کے کہنا ہے کہ رات کے وقت انہیں پل کے اوپرچہرہ چھپا ئے لو گ مذکو رہ پلیٹوں کے ساتھ چیڑ خانے کر تے نظر آ تے ہیں مگر انہیں روکنے والا کو ئی نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق کو ئٹہ کے علا قے کو ئلہ پھاٹک پر فلا ئی اوور کے اوپر لگا ئے گئے آہنی پلیٹس بھی چوروں سے محفوظ نہ رہ سکے گزشتہ چند دنوں کے دوران ٹیکنیکل چور درجنوں آہنی پلیٹس لے اڑے ہیں تا ہم اس با بت کو ئی ایکشن نہیں لیا جا رہا پل پر سے گرزنے والے لو گوں کا کہنا ہے کہ آہنی پلیٹوں کو رات کے وقت لو گ اتار تے ہیں کیو نکہ انہیں رات کے وقت پل پر سے گزرتے ہو ئے چہرہ چھپا ئے لو گ نظر آ چکے ہیں مگر ان سے کو ئی بھی با ز پرس کر نے والا نہیں اس سے قبل مختلف علا قوں میں سرکا ری و دیگر عما رتوں پر اسٹیل سے لکھے گئے الفاظ بے را توں رات نامعلوم چور اکھاڑ کر لے جا چکے ہیں جو شہریوں کے لئے باعث تشویش امر ہے شہری حلقوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ اس طرح کی وارداتوں میں ملوث چو روں کے خلا ف کا رروائی کی جا ئے اور انہیں انصاف میں کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جا ئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں