افغانستان ، سڑک کنارے بم دھماکہ ، 7 مزدور ہلاک ، 6 زخمی

کابل:افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکہ کے نتیجے میں سات مزدور ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع خان آباد میں تیرہ مزدور کام کی غرض سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہے تھے کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا ۔ جس کے نتیجے میں سات مزدور موقع پرہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حکام نے دھماکہ کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں