بھکر میں مفت آٹا لینے کے بعد شہری دم توڑ گیا، واقعہ کی انکوائری کا حکم
بھکر (این این آئی) بھکر کی یونین کونسل نوتک میں مفت آٹے کے حصول کےلئے آنے والا شہری انتقال کر گیا۔66 سال کا الہٰی بخش صبح 6 بجے آٹے کے حصول کےلئے یو سی آفس میں موجود تھا،الہٰی بخش نے لائن میں لگ کے آٹا وصول کیا اور گر گیا۔ریسکیو حکام نے کہا کہ الہٰی بخش کی طبیعت خرابی کی اطلاع ملی تاہم امداد پہنچنے تک وہ دم توڑ چکا تھا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے، موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


