کوہلو، رمضان آتے ہی آٹے کا بحران پیدا ہوگیا، پنجاب سے بھی فراہمی معطل

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ماہ رمضان کے آتے ہی آٹے کے کمی کا بحران پیدا ہو گیا پنجاب حکومت نے بلوچستان کے عوام کے لیے آٹا بند کر رکھا ہے روزے دار چاول کھانے پر مجبور ہیں انتظامیہ بھی شدید پریشانی میں گھیر گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں آٹا نایاب ہو چکا ہے فی کلو آٹا بڑی مشکلوں میں ایک سو پچاس خرید پارہے ہیں عام شہری کے نصیب میں یہی ایک کلو بھی نہیں دوسری جانب پنجاب حکومت نے بلوچستان کے لیے اپنا آٹا بند کر دیا روزے دار چاول سے افطاری کرنے پر مجبور ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر پنجاب حکومت آٹا تک فراہم کرنے سے قاصر ہے تو فوری طور پر اپنے شہریوں کو بلوچستان سے نکال دے ہم بلوچستانی عوام گھاس کھا کر بھی اپنا گزارا کریں گے لیکن پنجاب کے کسی بھی شہری کو بلوچستان میں قدم رکھنے نہیں دیا جائے گا بصورت پنجاب حکومت کا جو شہری بھی بلوچستان میں قدم رکھے گا وہ اپنا ذمہ دار خود اور پنجاب حکومت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں