پاکستانی روپے کی بے قدری کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہوا، سینیٹ اراکین
اسلام آباد : مہنگے حج کا بوجھ کم کرنے کے لئے حکومت سے سبسڈی مانگنے کا فیصلہ ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی مذہبی امور کمیٹی حج اخراجات میں سبسڈی کے لئے وزیر اعظم کو خط لکھے گی،چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور حاجیوں کو سبسڈی دلوانے کے لئے وزیراعظم سے رابطہ کریں گے، سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بڑھتے حج اخراجات عوام پر بہت بوجھ ہیں،پاکستانی روپے کی بے قدری کی وجہ حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ گزشتہ سال کی طرح رواں برس بھی حج پر سبسڈی دی جائے،گزشتہ حج پالیسی بہت اچھی تھی،وزارت مذہبی امور کا موقف ہے کہ حج سبسڈی کا فیصلہ وزرات نہیں کرتی ،حاجیوں کو سسبڈی دینے کا فیصلہ حکومت اپنے مالی حالات دیکھ کر کرتی ہے، عازمین حج کو کم قیمت پر مناسب رہائشی سہولیات کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
Load/Hide Comments


