سنی شوران کو بھاگ ناڑی سے ملانے والی سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی، زمینی رابطہ منقطع

بولان (انتخاب نیوز) پیر طیار غازی کے قریب گوٹھ پہوڑ اور جھنگو تحصیل کھٹن سنی شوران بالاناڑی کو بھاگ ناڑی سے ملانے والے پل کے ساتھ موجود روڈ کو سیلابی پانی بہا کر لے گیا۔ گوٹھ پہوڑ سمیت جھنگو اور دیگر سینکڑوں گوٹھوں کا بھاگ سے زمینی رابطہ منقطع عوام ماہِ مبارک میں اپنے گوٹھوں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ محکمہ B&R ایریگیشن اور ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی۔ اگر یہ راستہ بحال نہ ہوا تو لوگوں کو علاج و معالجے اور سودا سلف لینے کے ساتھ ساتھ اناج وغیرہ لانے اور لے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہوگا جس سے اگلے ہفتے ہونے والی بارشوں کی پیشگوئی کے تحت اناج وغیرہ ضائع ہوجانے کا خطرہ ہے۔ حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کچھی ہنگامی بنیادوں پر اس شگاف کو پر کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں