نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا کسی عبادت سے کم نہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ:گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور سرمایہ ہیں،ان کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا کسی عبادت سے کم نہیں۔کھیلوں کے فروغ کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلوچستان میں فینسنگ کھیل کے فروغ کے لیے اورکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلوچستان فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد قاسم یوسفزئی کی قیادت میں کھلاڑیوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر حاجی محمد قاسم یوسفزئی نے شیلڈ اور کھلاڑیوں نے سونیئر پیش کی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑنے کہاکہ بلوچستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے گراس روٹ سطح پر سپورٹس اکیڈمی کا قیام بہت ضروری ہے جس کے بغیر کھیلوں کی ترقی ناممکن ہے اور حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں فینسنگ کھیل کے فروغ کیلئے حاجی قاسم یوسفزئی کی کا وشیںقابل تعریف ہیں۔بلوچستان میں فینسنگ کھیل کے فروغ کے لیے حکومت سمیت معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرناہوگا۔ تاکہ ہمارا نوجوان نسل منشیات اور سماجی براہیوں سے بچ سکیں۔طلباءوطالبات مستقبل کے معمار ہیں۔آنے دور میں ان نے ہی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال کر وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے کھیل نوجوانوں کو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی توانا رکھتا ہے صحت مند دماغ کے لیے ایک اچھے صحت مند جسم کا ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ نو جوان کھیلوں کے میدانوں کوآبادکے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کریں،اور نئی نسل کے نوجوانوں کو زندگی کے صحیح راہ پر ڈالنے اوران کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کھیل کے ساتھ علم شعور امن اتحاد و اتفاق ڈسپلن کی اشد ضرورت ہے ۔، نوجوانوں کے مثبت سوچ کے لیے صحت مند سر گر میوںکا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ تندرست و توانا افراد ہی قوموں کا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔ نوجوان نسل کھیلوں میںحصہ لے کر ایک مفید شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ کھیل کھلاڑی کا نظم و ضبط ڈسپلن کا ایک مثال ہے ۔کھیلوں کے زریعے خوشحال معاشرے کو فروغ ملتا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک اپنے اختلافات کھیلوںکے انعقاد کے زریعے ختم کر دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں