اسرار اللہ زہری کی قیادت میں نصیرآباد سے گوادر تک بلوچ قوم کو یکجا کیا جارہا ہے، بی این پی عوامی

خضدار (بیورو رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہی کہ بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں زونل آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے لیے مرکزی کابینہ کو مختلف زونز کی تنظیمی دورے اور ضلعی آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ بعدازاں مرکزی کابینہ آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے کر مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر سید اکبر شاہ کو رپورٹ پیش کریں گے۔ بی این پی (عوامی) کے مرکزی صدر و کابینہ نے قومی کونسل سیشن کے بعد جماعت کی تنظیمی اسٹراکچر کے تبدیلیوں کا بخوبی مشاہدہ کرکے پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے تاکہ بلوچ قوم پرستانہ سیاست اور قومی یکجہتی طویل دورانیے تک اسی طرح منظم طریقے سے جاری رہ سکے اور بلوچ قوم کے لیے ایک بہترین کردار نبھا سکے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بی این پی (عوامی) نصیرآباد سے لے کر گوادر تک بلوچ قوم کو یکجا کررہی ہے اور بلوچ قوم کے لئے آئینی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے قومی یکجہتی اور قومی بقاءو تشخیص کے لیے گامزن ہے اور کارکنان کی بلوچ قوم دوستی کی بنیاد پر ذہنی و فکری تربیت کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ بلوچ معاشرے میں قوم پرستانہ سیاست ماحول کے فروغ کے لیے بی این پی (عوامی) کی جانب سے تسلسل کے ساتھ تنظیمی سازی جاری ہے۔ اجلاس میں گزشتہ ضلعی کارکردگی، تنظیمی اسٹراکچر اور پارٹی کی مزید فعالیت اور ممبر سازی کے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کیا گیا۔ بعد ازاں باہمی مشاورت سے نئی ضلعی و تحصیل آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جس میں سید یعقوب شاہ ضلعی آرگنائزر اور مہراللہ عمرانی ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے جبکہ نوبت خان نیچاری، ہدایت اللہ محمد حسنی، بیبرگ بگٹی، عبدالستار نیچاری اور محمد حسن جتک ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران ہونگے۔ تحصیل تمبو کے آرگنائزر حافظ عبدالملک جتک اور ڈپٹی آرگنائزر ریاض جتک منتخب ہوئے جبکہ عید محمد، علی خان، میر حسن، صفی اللہ اور محمد یعقوب نیچاری کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے تحصیل باباکوٹ کے آرگنائزر علی بخش نیچاری اور ڈپٹی آرگنائزر محمد خان نیچاری منتخب ہوئے جبکہ عبدالستار نیچاری، جمعہ خان، محمد جان، رسول بخش اور محمد خان زہری کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کے آرگنائزر رازق ساسولی اور ڈپٹی آرگنائزر خیر محمد نیچاری منتخب ہوئے جبکہ لعل محمد، صادق جتک، آزاد خان، محمد بقاءپندرانی اور جمعہ خان زہری کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے۔ نئی ضلعی آرگنائزنگ اور تحصیل آرگنائزنگ کمیٹیوں کو کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ چھے مہینے میں یونٹ سازی کرکے مرکزی سیکرٹری جنرل سید اکبر شاہ کو رپورٹ پیش کرنا ہے۔ اس موقع پر نئی آرگنائزنگ کمیٹیوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں