ٹرانسپورٹرز نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ کراچی شاہراہ لکپاس کے مقام پر بند کردیا

مستونگ:مستونگ ٹرانسپورٹ یونین نے کوئٹہ کراچی تفتان شاہراہ لکپاس کے مقام ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کردیا ہے احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے وزیر اعظم نے پورے پاکستان کے ٹرانسپورٹ کو عوام کے لیئے کھول دیا ہے باقی سارے صوبوں نے بھی اپنے پبلک ٹرانسپورٹ کو اپنے عوام کے لیئے کھول دیا گیا حتی کہ وزیراعلیٰ کے اپنے علاقے بیلہ ونسر اوتھل کی بھی ٹرانسپورٹ حب چوکی کے لیئے جارہی ہے لیکن کوئٹہ ٹو مستونگ 40 کلومیٹر ہے اسکو صرف لوکل بسوں کے لیئے بند کیا گیا ہے اور ہم نے حکومت کے ساتھ تعاون کرکے 3ماہ سے اپنے گاڑی بند کرکے گھروں کے سامنے کھڑی کی ہوئی ہیں۔لیکن حکومت نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔ہمارا گزر بسر انہی لوکل بسوں سے ہوتا تھا دن کے 300 سے 400 روپے دہاڑی لے کر ہم اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے لیکن حکومت نے ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہمارے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہم مجبور ہوکر روڈ پر آگئے۔لہٰذا صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ ٹو مستونگ لوکل بسوں کو پبلک کے لیئے کھولا جائے روڈ پر احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں سے ضلعی انتظامیہ کی کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں