چین کی تنبیہ کے باوجود تائیوان کی صدر نیویارک پہنچ گئیں

نیویارک: تائیوان کی صدر چین کی تنبیہ کے باوجود نیویارک پہنچ گئیں۔صدرسائی انگ ہفتے تک نیویارک میں رہیں گی اورلاس اینجلس بھی جائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نےائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاعالمی سطح پرتعلقات بڑھانے کے عزم میں بیرونی دبا رکاوٹ نہیں بنے گا۔توقع ہےوہ کیلیفورنیا میں اسپیکرایوان نمائندگان میک کارتھی سےملیں گی۔جس کی سرکاری طورپرتصدیق نہیں ہوئی۔چین نے کہا ہےسائی انگ اورمیک کارتھی ملاقات ایک اوراشتعال انگیزی ہوگی۔جو ون چائنا اصول کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں