کوئٹہ،عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں، مٹھا خان
کوئٹہ(صباح نیوز)ایس ایچ او سول لائن مٹھا خان نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفرمہیسر کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروش اور موثر سائیکل چھیننے کے گروہوں کےخلاف آپریش جاری ہے رمضان المبارک کے مہینے کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس فورس چوکس ہے۔سماجی دشمن و جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کریں گے۔پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے پولیس کو عوام اور میڈیا کا تعاون درکار ہےان خیالاکااظہارانہوں نے اتوار کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاایس ایچ او سول لائن مٹھا خان نے کہا کہ عوام کسی بھی قسم کی شکایت کےلئے ہر وقت رابطہ کریں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئینگے عوام کے تعاون سے علاقے کو امن و امان کا گہوارہ بنا دیں گے، ایس ایچ او نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور مشیات فروش کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل چوروں سے پاک کیا جائے گاعوام کے تحفظ کے لئےتمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہےانہوں نے کہا کہ برائیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے پولیس عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں عوام کو اپیل کرتے ہوئےکہا کہ غیر متعلقہ افراد پر نظر کریں اور پولیس کو بروقت اطلاع دیں تاکہ پولیس ان کے خلاف پھرپور کارروائی عمل میں لائے


