پاکستان کوعمرانی اقتدار کی چِتاپرمزید جلنے نہیں دینگے،سعد رفیق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کوعمرانی اقتدار کی چِتاپرمزید جلنے نہیں دینگے، اقتدارکے بھوکے عمران مافیا کاپاکستانیوں کے مسائل ومصائب سے واسطہ ہوتاتو یہ سیلاب پرسیاست نہ کرتا،ا نہیں اپنے اللے تللے پورے کرنے کیلئے ہر قیمت پراقتدارچاہیے ،جلدوقت آئیگا جب پی ٹی آئی کے حامی عمران کی حمایت پر شرمسارہو ں گے،آنکھیں کھولو!۔ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اپنے ایک اورٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک کی کامیابی کیلئے ہم وفاقی کابینہ سے مستعفی ہوئے،پنجاب میںپاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت ختم کرکے گورنر راج لگایا گیا، باربارجیلوں میں ڈالے گئے مگرنوازشریف کا قافلہ تھکا نہ رکا، اب آزادوغیرجانبدارعدلیہ کے قیام کیلئے جوبن پڑا کریں گے مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے، اگلی بارنیانظام عدل لائیں گے۔


