پٹرول قلت،اوگرا نے نوٹس لے لیا،3 کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری

اسلام آباد :آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے ملک بھر میں پٹرول کی قلت کا نوٹس لے لیا ،3 کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق اوگرام کے ترجمان عمران غزنوی نے نوٹس جاری ہونے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پیٹرول کی قلت، تین کمپنیوں کو شو کاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جن میں شیل، اٹک اور ٹوٹل کے پٹرولم پمپ شامل ہیں ان تینوں سے 24 گھنٹوں کے اندر پٹرول کی قلت پر وضاحت طلب کر لی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں