سفری پابندیوں پر نرمی کے بعد اٹلی میں رونقیں بحال ہونا شروع،وزیراعظم پرامید

اٹلی :اٹلی کے وزیر اعظم جیوسپی کونٹے نے اٹلی میں رونقیں بحال ہونے سے متعلق امید کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیوسپی کونٹے کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اٹلی شہریوں پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے آخری مراحل میں ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں سفر کی اجازت دے گئی ہے اور اٹلی نے اپنی بین الاقوامی سرحدیں بھی کھول رہا ہے۔اٹلی ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس نے انسانی جانوں اور کاروبار زندگی کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ملک میں اس وائرس سے33600 ہلاکتیں ہوئیں اور متاثرین کی تعداددولاکھ 34ہزاربنتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کئی ہفتوں کی عظیم قربانیوں کے بعد اب ہم اس بات کے حقدار ہیں کہ ہمارے چہروں پر مسکراہٹ آئے اور ہم جشن منا سکیں۔اطالوی وزیر اعظم کے مطابق اب معاشی اصلاحات نافذ کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں