کوئٹہ کے رمضان بازاروں میں سستا آٹا ناپید،چینی 130 روپے، بکرے، گائے کا گوشت اور مرغی مہنگے داموں فر وخت
کوئٹہ :کوئٹہ کے رمضان بازاروں میں سستے آٹا ناپید ہو گیا خالی سٹا ل دیکھ کر شہریوں کو مایوس واپس لوٹنا پڑتا ہے،شہر یو ں نے مطالبہ کیاکہ حکومت اعلان کردہ سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔شہر کے سستے بازاروں میں سستے آٹے کے اسٹالزخالی،سستا آ ٹا کہیں دستیاب نہیں سستے بازاروں میں آٹے کے خالی ا سٹا لز دیکھ کر عوام سخت مایوس اورپریشانی کاشکار ہو گئے صوبائی حکو مت نے سستے بازاروں میں 1575 روپے کے نرخ پر سستا آٹا فر اہم کرنے کااعلان کیاتھا ماہ رمضان کے صرف ابتدائی د نو ں میں سستے آتے کے چند ٹرک سستے بازار لائے گئے جس کے بعد تاحال شہری سستے آٹے کیلئے رل گئے ہیں ۔شہریوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ غریب شہریوں کا صوبائی حکومت خیا ل کرے اور سستے نرخ پر آٹا فراہم کرنے کو یقینی بنائے حکو مت سستے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے اپنے اعلان پر عمل درآمد کرے سستے آٹے کے بیس کلو گرام کا نرخ1575جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2800روپے ہے۔کوئٹہ میں چینی 130 روپے، بکرے، گائے کا گوشت اور مرغی مہنگے داموں فر وخت کوئٹہ( این این آئی) کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافہ برقرار ہے شہر میں فی کلو چینی 125 روپے جبکہ نواحی علاقوں میں ایک سو تیس روپے فی کلومیں فروخت کی جارہی ہے۔ کوئٹہ کی مارکیٹ میں ہفتہ رفتہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں تین مرتبہ ردو بدل دیکھا گیا چینی کی قیمت میں اضا فہ کے بعد قیمت میں کمی نہیں آسکی شہر کے مختلف علا قوں میں ایک سو پانچ روپے فی کلو فروخت ہو نی والی چینی کی اس وقت فی کلو قیمت 125 روپے ہے جبکہ نواحی علا قوں میں فی کلو چینی 130 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، کوئٹہ میں ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں 25 سے 30 رو پے کا ا ضافہ گزشتہ چند روز کے دوران ہوا ہے۔ہول سیل دکاندا رو ں کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری کی قیمت میں اضافہ کے اتار چڑ ھا و کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی بنیادی وجہ چینی کی یومیہ بنیا دوں پر ہمسایہ ممالک میں اسمگلنگ ہے جب تک اس پر قابو نہیں پایاجاتا اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون نہیں ہوتا چینی کی قیمت میں کمی یا استحکام نہیں لایاجا سکتا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں بکرے،بیل اور مرغی کے گاشت کی قیمت میں دکانداروں نے من مانا اضافہ کر دیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ دکانداروں سے سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہے ۔کوئٹہ میں قصابوں کی منافع خوری کے حوالے سے من مانی جاری ہے قصابوں نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 50روپے کامزید اضافہ کردیاجس کے بعد بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت رکارڈ 1750 روپے تک پہنچ گئی بعض جگہ بکرے کا گوشت 1800 روپےفی کلو میں بھی فروخت کیاجانے لگا شہر میں گائے کا گوشت 850 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے بکرے کے گوشت کانرخ 1300ا و ر گائے کے گوشت کا نرخ 700 روپے فی کلو مقرر ہے ۔شہریوں کا الزام ہے کہ ضلعی انتظامیہ اپنے مقررکردہ سرکاری نرخنامے پر عملد رآمد میں یکسر ناکام ہے منافع خور عوام سے بکرے کے گو شت میں فی کلو 450 اورگائے کے گوشت میں 150روپے اضا فی منافع لے رہے ہیں لیکن ان کیخلاف کاروائی کرنے والا کوئی نہیں ہے،ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر انکا کہنا تھاکہ منا فع خوروں کیخلاف کریک ڈاون کر رہے مزید بھی کارروائیاں جاری رکھیں گئے۔


