نفرت اور اشتعال کی سیاست ہے قوم پرستوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا،میر ظہوربلیدی
کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءسابق صوبائی وزیررکن اسمبلی میر ظہوراحمدبلیدی اپنے جاری کردہ بیان میںکہاہے کہ بلیدہ ضلع کیچ میں جمیل ولد مراد بخش کی بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتا ہوں اس طرح کے سینکڑوں بلوچ نوجوانوں کو شر پسندوں نے نشانہ بنا کر ماوں سے ان کے سپوت چھینے ہیں ، حکومت قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے اور قتل و غارت کے سلسلے کو بند کرنے کے لیے اقدامات کرے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا المیہ نفرت اور اشتعال کی سیاست ہے جس کا قوم پرستوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا، نوجوانوں کو ریاست کے خلاف ورغلایا اور اسٹیبلشمنٹ سے اقتدار کے لیے سودابازی کی اور یہ کاروبار کئی دھائیوں سے چلتا آرہا ہے ۔
Load/Hide Comments


