عدالتی حکم کیخلاف قرارداد پر 42 میں سے 8 دستخط جعلی ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے عدالتی حکم کے خلاف قرارداد میں اراکین کے دستخط جعلی ہونے سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدالتی حکم کے خلاف قرارداد منظور کرانے والے اراکین کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا، دعویٰ کرتے ہوئے کہتے ہیں قرارداد پر موجود 45 میں سے 8 دستخط جعلی ہیں۔ سپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا استعفیٰ موجودہ بحرانوں کا حل قرار دے دیا۔
Load/Hide Comments


