حاجی لشکری، ماما قدیر، نصر اللہ بلوچ سمیت سیاسی کارکنان پر درج مقدمات ختم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ماما قدیر بلوچ، نصراللہ بلوچ، حاجی لشکری رئیسانی، غلام نبی مری، موسیٰ بلوچ، سیما بلوچ، نیشنل پارٹی کے کارکنان اور دیگر سو سے زائد سیاسی کارکنان پر ایف آئی آرز اور گرفتاری کا معاملہ۔ پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین کی منظوری کے بعد ضلع کوئٹہ میں محکمہ پراسیکیوشن کو تمام ایف آئی آرز واپس لینے کا حکم۔ جس کے بعد مقدمات واپس لینے کے لیا کوئٹہ کی عدالت میں پراسیکیوشن کی درخواست جمع، جس کے بعد عدالت کی طرف سے مقدمات جلد واپس لے لیے جائیں گے۔ یہ ایف آئی آرز ماما قدیر بلوچ، نصراللہ بلوچ، حاجی لشکری رئیسانی، غلام نبی مری، موسیٰ بلوچ، سیما بلوچ، نیشنل پارٹی کے کارکنان اور دیگر پر لاپتہ افراد کے حوالے سے احتجاج سے متعلق درج کی گئی تھیں۔ ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہمیشہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور بلوچستان کے عوام کی بلا تفریق خدمت کرنے کی کوشش کریں گے۔


