کراچی سے بی ایل ایف کے دو کارکنان گرفتار،پولیس کا دعویٰ

کراچی (انتخاب نیوز) ایس ایس پی ملیر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بی ایل ایف کے دو کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان علی حسن سانگو نامی بی ایل ایف کمانڈر سے رابطے میں تھے۔ ملزمان نے چینی باشندوں پر حملے کے لیے ریکی مکمل کرلی تھی۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ دونوں کارکنوں کو علی حسن سانگو نے 45 دستمی بم اور 80 ہزار روپے دیے تھے۔ ملزمان نے شاہ لطیف ٹاﺅن میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا تھا، دستی بم حملے کی ذمے داری بی ایل ایف نے قبول کی تھی۔ ملزمان نے شاری بلوچ کی برسی پر کارروائی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزموں نے دو روز بعد تربت نکلنا تھا اور 26 کو واپس آنا تھا۔ مرکزی ملزم علی حسن سانگو ایران میں روپوش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں