باجوڑ میں فورسز کا آپریشن، 3 مشتبہ افراد ہلاک

باجوڑ (انتخاب نیوز) سیکورٹی فورس کا باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 مشتبہ افراد ہلاک۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران 3 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے مشتبہ افراد سیکورٹی فورسز پر حملوں، بھتا گیری، معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک مشتبہ افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں