دکی بہن اور بہنوئی کے قاتل کو تین بار سزائے موت
دکی :ایڈیشنل سیشن جج دکی جنا ب محمد عمر کھوکر نے بہن ، بہنو ئی سمیت 3افراد کے مقدمہ قتل میں نامزدملزم کو جرم ثابت ہو نے پر 3با ر سزا ئے مو ت کی سزا سنا دی ہے ، عدالت نے ملزم کو اسلحہ بر آمدگی کے مقدمہ میں بھی جرم ثابت ہو نے پر مزید قید اور جر مانہ کی سزائیں سنا دی ہیں ۔ ابتدائی اطلا عی رپورٹ کے مطابق ملزم محمد وقاص ولد نبی داد قوم محمد حسنی بلوچ ساکن سانگھڑ نے سال 2022ءکے ما ہ اکتو بر میں دکی کے علا قے ربا ط میں رات کے وقت فا ئرنگ کر کے اور گلہ گھونٹ کر اپنے بہنو ئی سیف اللہ بہن سعدیہ اور دوسالہ بھا نجے احسان اللہ کو قتل کر دیا تھا جس پر ان کے خلاف مقتول سیف اللہ کے والد واحد بخش بلوچ کی مدعیت میں پولیس تھانہ دکی میں قتل اور اسلحے کے دفعات کے تحت دو الگ الگ مقدمات 103/22اور 104/22 درج کئے گئے تھے ملزم کو گرفتار کر کے مقدما ت کے چالان عدالت میں پیش کئے گئے تھے گزشتہ روزمقدما ت کے محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے ملزم محمد وقاص کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت کی سزا سنادی بلکہ عدالت نے اسلحہ برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر مزید 7 سال قید10 ہزار جرمانے کی سزا بھی سنائی ۔کیس کی پیروی ایڈوکیٹ شائستہ خان ناصر نے کی جبکہ ملزم کی جانب سے پراپر کونسل نے بطور وکیل صفائی کیس کی دفاع کی۔یا د رہے قبل ازیں عدالت نے قتل کیس میں نامزدملزم وقاص کی اہلیہ اور کرن بی بی کو عدم ثبوت کی بناءبری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔


