سپریم کورٹ سے نوٹسز کے اجرا پر قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس طلب
اسلام آباد (انتخاب نیوز)سپیکر راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق سپریم کورٹ کے نوٹسز پر قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا،اجلاس جمعہ کو دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی حکام کا کہناتھا کہ سپیکر نے پہلے سے جاری اجلاس کو ہی ان کیمرہ کر دیا ہے، اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، وزرا اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی خصوصی طورپر شریک ہوں گے،ذرائع کا کہنا تھاکہ عسکری حکام ملک کی سکیورٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجزپربریفنگ دیں گے۔
Load/Hide Comments


