سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات طلب کرلیں

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے چار لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔سندھ ہائی کوٹ میں چار لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرت ے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں۔جب تک لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگایا جاتا یہ اجلاس بے مقصد ہیں۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ لاپتا افراد کے اہلخانہ پولیس کارکردگی پر مایوس ہوگئے ہیں ۔عدالت نے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو لاپتا افراد کے معاملے پر رپورٹس پیش کرنے کابھی حکم دیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ شہری عثمان غنی، خرم کاظمی اور دیگر کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہیں۔لاپتا افراد کے اہلخانہ نے ٹیپو سلطان، قائد آباد اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج کرارکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں