وزیراعلیٰ بلوچستان نے لسبیلہ میں ہندو یاتریوں کے لیے ہاسٹل اور ویٹنگ ہال کی تعمیر کے منصوبے کیلئے 30 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہنگلاج ہرن ہری ضلع لسبیلہ میں ہندو یاتریوں کے لیے ہاسٹل اور ویٹنگ ہال کی تعمیر کے ترقیاتی منصوبے کیلئے 30.00 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ مواصلات ، فیزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کی جانب سے ارسال کی گئی ایک سمری پر دی وزیراعلیٰ کا یہ اقدام صوبے کے اقلیتوں کے حقوق کی مساوی فراہمی کا عملی ثبوت ہے۔
Load/Hide Comments


