حکومت صحافیوں کے تحفظ اور بہبود کیلئے کوشاں ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور بہبود کیلئے کوشاں ہے،خواتین صحافیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ضروری ہے،نفارمیشن سروس اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے خواتین صحافیوں کو مواقع فراہم کریں گے۔ پیر کو خواتین صحافیوں کیلئے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنے کیلئے خواتین صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا،خواتین صحافیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن سروس اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے خواتین صحافیوں کو مواقع فراہم کریں گے،انسانی وسائل کو ترقی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،خواتین صحافیوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،سیاستدان کا بہترین احتساب اس کے ووٹرز کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کے تمام شعبوں میں خواتین کو چیلنجز درپیش ہیں،ماں، بہن اور بیٹی کی صورت میں معاشرے میں خواتین کے خوبصورت کردار ہیں،غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کی سرکوبی ضروری ہے،حکومت صحافیوں کے تحفظ اور بہبود کیلئے کوشاں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں