وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ وہ میرٹ سے سیکرٹری چوک کی طرف جارہے تھے۔ شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ مفتی عبدالشکور کو فوری طور پر پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
Load/Hide Comments


