بھائیوں اور بھتیجے کے قتل میں نامزد بااثر ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف دیا جائے، کوئٹہ کے متاثرین کی دہائی
کوئٹہ : کوئٹہ کے رہائشی حاجی جلال الدین ، حاجی محمد ابراہیم عرف سرکی خواجہ زئی، عبدالعلی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ روز میرے بھائیوں اور بھتیجے کو فائرنگ کر کے زخمی اور ایک شخص کو قتل کرنے میں نامزد ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر ہم انصاف کے حصول کیلئے احتجاج پر مجبور ہونگے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان فوری طور پر ملک عادل خان بازئی کو کوآرڈینیٹر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کو کوئٹہ پریس کانفرنس کے دوران کہی ، انہوں نے کہا کہ ہم سرکی قلعہ ائیرپورٹ روڈ کے رہائشی ہیں چند روز قبل ملک عادل خان بازئی اپنے بھائیوں اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر کے سامنے زور زبردستی بجلی کا کھمبا لگانے کی کوشش کر رہا تھا منع کرنے پر فائرنگ کی جس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانے میں درخواست دی لیکن سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے مقدمہ درج نہ کرانے دیا عدالت احکامات حکم امتناعی کے باوجود وہ زور زبردستی کھمبا لگانے کی کوشش کر رہا ہے ہائی وولٹیج کی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے کو اپنی زمین سے نکال کر ہمارے گھر کے سامنے اپنی مرضی سے لگانا چاہتا ہے ہم نے کیسکو حکام کو بھی درخواست دی ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی چند روز قبل بھی ہماری زمین پر آکر زور زبردستی کی اور منع کرنے پر فائرنگ کی جس سے میرے دو بھائی ایک بھتیجا زخمی جبکہ ایک راہگیر جاں بحق ہوا تاحال کارروائی نہیں کی گئی اگر پہلے واقعے پر ہی قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی تو ایک انسانی جان ضائع نہ ہوتی اس وقت بھی قانونی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہماری وزیراعلیٰ ، گورنر ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ،کمانڈر 12کور، آئی جی پولیس سے اپیل ہے کہ اس واقع کا نوٹس لیں اور فائرنگ کرنے کے واقع میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔


