ایپل نے بھارت میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا
کوئٹہ(انتخاب ویب ڈسک) عالمی شہرت یافتہ موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی ایپل نے بھارت میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا۔ موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی ایپل نے بھارت کے شہر ممبئی میں اپنا پہلا ریٹیل اسٹور کھول لیا ہے۔ سٹور کا افتتاح ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹم کک نے کیا۔
اس سٹور کے شاندار افتتاح کی تقریب ریلائنس کے بنائے گئے جیو ورلڈ ڈرائیو مال میں کی گئی جہاں بھارتی فلم اور ٹی وی اداکاروں نے ایپل کے سی ای او ٹم کک سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ اس سلسلے میں ایپل کی جانب سے دوسرے سٹور کا افتتاح جمعرات کو نئی دہلی میں کیا جائے گا اور رواں ہفتے کے دوران ٹم کک بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور ڈپٹی وزیر آئی ٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
Load/Hide Comments


