پنجاب میں90دن اورخیبرپشتونخوا کیلئے خاموشی اصل جنگ تخت لاہورکی ہے ،نواب رئیسانی

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ آئین کے مطابق90دن میں انتخابات اور سپریم کورٹ کا پنجاب کیلئے 90دن میں انتخابات اور خیبرپشتونخوا کیلئے خاموشی سے واضح ہے کہ یہ جنگ تخت لاہور کیلئے جبکہ باقی فیڈریشن میں جوبھی ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا، قرض کو سرخی پاﺅڈ لگا کر دوسرے الفاظ میں فنانسنگ کہتے ہیں اور پھر انہی پیسوں سے فوج کشی کی جاتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ آئین کے مطابق پنجاب وپشتونخوا کے انتخابات90 دن میں ہونے تھے لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ پنجاب کیلئے90 دن میں الیکشن اور پشتونخواکے لیے خاموش سے ظاہر ہے کہ اصلی جنگ تخت لاہور کی ہے، باقی فیڈریشن میں جو بھی ہو فرق نہیں پڑتا،اسی طرح بلوچ لاپتہ افراد کا معاملہ انصاف نہیں ہاتھ تصاف کی ہے، حاکم محکوم کے لیے مختلف فیصلہ ہوتاہے ،انہوں نے کہاکہ اسلام کا قلعہ ایٹمی قوت کی عزت، قرض دار ہر جگہ خوار، قرض کو تھوڑا سہ سرخی پاوڈر لگا کر الفاظ میں کہتے ہیں financing، انہی قرض کے پیسوں سے بلوچوں اور ٹی ٹی پی پہ فوج کشی کی جاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچ پشتون افغانستان اور ایرانی بلوچستان سے سامان اپنے ہی وطن سے اپنے وطن میں لیکر کاروبار کرتے ہیں ، یہ اسمگلنگ نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ میر منظورحسین لانگو کے وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، ہم غم کی اِس گھڑی میں تعزیت کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت میر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور تمام اہلِ خانہ و اہلِ تعلق کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں