پٹرولیم مصنوعات میں قلت کی ذمہ دار حکومت ہے، آئل کمپنیز

اسلام آباد: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا ذمہ دارحکومت کو قرار دے دیا۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی واضھ پالیسی نہ ہونے کےباعث پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا ہے ۔تیل کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارچ میں منصوبہ بندی کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگائی گئی۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں قیمتیں پاکستان سےکہیں زیادہ ہیں،حکومت 15 دن کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کرے۔واضح رہے کہ دو روز قبل اوگرا نے 3 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں پٹرول و ڈیزل کی عدم فراہمی کی وجوہات طلب کی گئی اور پوچھا گیا کہ پٹرول پمپس پرمطلوبہ اسٹاک کیوں نہیں رکھا گیا۔دوسری جانب اوگرا کا کہنا ہے کہ بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مطلوبہ مقدارمیں سپلائی نہیں کررہے ہیں ، بحرانی کیفیت سے بچنے کیلئے کمپنیاں پٹرول و ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے جواب جمع کرانے والوں میں شیل پاکستان، اٹک پٹرولیم اور ٹوٹل پارکو شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں