کوئٹہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نواب رئیسانی کے ذاتی محافظ میر بولان جاں بحق
کوئٹہ(انتخاب نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص میر بولان خان مینگل کو ہلاک کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے ہلاک ہونے والا شخص سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی کا ذاتی محافظ بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اورمزیدکارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


