کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے انچاس پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے،نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر تین مئی کو سماعت ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر چھ ارب تریسٹھ کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں