ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان صالح محمد ناصر کاکمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کے ہمراہ کوئٹہ جیل کا دورہ

کوئٹہ(این این آئی) عیدالفطر کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو و چیف سیکرٹری بلوچستان کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان صالح محمد ناصر نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کے ہمراہ کوئٹہ جیل کا دورہ کیا اور عید قیدیوں کے ہمراہ منائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے قیدیوں میں مٹھائی و دیگر تحائف تقسیم کئے۔ کوئٹہ جیل میں مقید خواتین اور انکے بچوں سے بھی عید ملے۔ قید خواتین کے مسائل سنے اور پھر خواتین کو انکی خصوصی کیٹس(جن میں خواتین کی اشیائے ضروریات ہوتی ہیں)، تحائف اور مٹھائی تقسیم کی۔ بچوں میں کھلونے تقسئم کئے۔ بعد ازاں، صالح محمد ناصر، اے سی ایس (داخلہ) بلوچستان نے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ دورے کے موقع پر ایم ایس چلڈرن ہسپتال نے مختلف نگہداشت کے وارڈز کا دورہ کروایا۔ اس دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کی جانب سے بیمار بچوں میں کھلونے ودیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔علاوہ ازیں، ایس او ایس ولیج کوئٹہ کو دورہ بھی کیا گیا اور ایس او ایس ولیج میں مقیم معصوم بچوں کے ساتھ عید منائی۔ اس موقع پر صالح محمد ناصر اے سی ایس (داخلہ) بلوچستان کے ہمراہ سہیل الرحمٰن بلوچ، کمشنر کوئٹہ اور طارق مینگل ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ بھی موجود تھے۔ ایس او ایس ولیج میں مقیم معصوم بچوں میں تحائف تقسیم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں