جرمنی نے کوئٹہ میں اعزازی قونصلیٹ قائم کردیا
کوئٹہ:جرمنی نے کوئٹہ میں اعزازی قونصلیٹ قائم کردیاقونصلیٹ کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں متعین جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اعزازی قونصل جنرل کی تعیناتی سے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیڈکوئٹہ کے مقامی ہوٹل میر مراد بلوچ کی بحیثیت اعزازی قونصل جنرل تعیناتی کی تقریب میں عمائدین ، سیاسی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔ سینیٹر دنیش کمار چاولہ ، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیالانگو ،،پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب سے خطاب میں کراچی میں متعین جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میرے دل کے قریب ہے یہاں سوشل اور اکنامک سیکٹرز میں جرمنی پہلے ہی مختلف پراجیکٹس میں تعاون کررہا ہے۔ اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ کا کہنا تھا کوشش رہے گی کہ دونوں ملکوں کے عوام کو نزدیک لانے میں کردار ادا کروں ،،،اس قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کراچی میں جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان قریبی تعلقات ہیں ،،ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی گنجائش ہے ،جرمنی پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے ، ٹریک تھری ڈپلومیسی کو اگے بڑھانا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں میں بہت صلاحیت موجود ہے ، اس لئے بلوچستان میں اعزازی قونصل خانہ بنارہے ہیں ،بلوچستان کے لوگوں کو مختلف شعبوں میں تربیت دینے کیلئے ووکیشنل سنٹرز بنائے ہیں ،، تاکہ یہاں کے نوجوان ہنر مند ہوسکیں


